جنگلی ہاتھیوں نے رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ سمیت کئی گاؤں والوں کے گھروں کو توڑا

ہاتھیوں کی آس پاس موجودگی کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے عملے کو کوئی معلومات نہیں تھی۔ اس وجہ سے منڈاڈیہ گاؤں کے لوگوں کو جنگلی ہاتھیوں سے محتاظ رہنے کی کوئی اطلاع نہیں مل پائی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پتھل گاؤں: چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں رکن پارلیمنٹ گومتی سائے کی منڈا ڈیہ گاؤں میں واقع رہائش گاہ کے علاوہ آس پاس کے چار گھروں میں جنگلی ہاتھیوں نے ہنگامہ کرکے کافی نقصان پہنچایا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر جنگلی ہاتھیوں کا حملے کے وقت ان کے کنبے کے سبھی رکن گھر پر ہی موجود تھے۔ ہاتھیوں کی آس پاس موجودگی کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے عملے کو کوئی معلومات نہیں تھی۔ اس وجہ سے منڈاڈیہ گاؤں کے لوگوں کو جنگلی ہاتھیوں سے محتاظ رہنے کی کوئی اطلاع نہیں مل پائی تھی۔

تپکرا فاریسٹ ڈیویژن افسر ابھینو کیسروانی نے آج یواین آئی کو بتایا کہ اس علاقے میں مہینے بھر سے گھوم رہے سات جنگلی ہاتھیوں کا جھنڈ رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر جا پہنچا تھا۔ اس دوران باؤنڈری کو توڑ کر ان کی رہائش گاہ میں پھلدار پودے اور دیگر حصوں میں بھی نقصان پہنچا ہے۔ ہاتھیوں کے اس جھنڈ نے نزدیکی محلے میں بھی پانچ گاؤں والوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ان سبھی کے معاملے درج کرلئے ہیں۔ یہاں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ کی سیٹ لائٹ سے نگرانی رکھنے کی سہولت مہیا نہ ہونے سے محکمہ جنگلات کے ملازمین کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن پور فاریسٹ ڈیویژن میں لمبے وقت سے جنگلی ہاتھیوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ گومتی رائے پور میں ہونے کی وجہ سے ان کے گھروالوں نے بعد میں اطلاع دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔