اتنے سارے تانا شاہوں کے نام ’ایم‘ سے ہی کیوں شروع ہوتے ہیں، راہل گاندھی کا طنز

راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کر کے کہا کہ دنیا کے بیشتر تانا شاہوں کے نام انگریزی کے لفظ ’ایم‘ سے ہی کیوں شروع ہوتے ہیں؟

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کسان تحریک کے باعث احتجاج کا سامنا کرنے والی مرکز کی مودی حوکمت پر حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کر کے کہا کہ دنیا کے بیشتر تانا شاہوں کے نام انگریزی کے لفظ ’ایم‘ سے ہی کیوں شروع ہوتے ہیں؟

راہل نے اس سے قبل منگل کے روز جو ٹوئٹ کیا تھا اس میں الزام عائد کیا تھا کہ حکومت کسانوں کو خاموش کر کے کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں تاریخ میں گزرے کئی تانا شاہ جیسے مارکوس، مسولنی، میلوسیوک، موبوٹو، مشرف اور مکامبیرو کے نام لکھے ہیں۔‘‘


راہل گاندھی نے منگل کے روز الزام عائد کیا تھا، ’’مودی حکومت کا طریقہ کار ہے، خاموش کراؤ اور کچل دو۔‘‘ انہوں نے یہ رد عمل ٹوئٹ کی جانب سے کسان تنظمیوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کی ایک خبر پر ظاہر کیا تھا۔

راہل گاندھی نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے کسانوں کی جائے احتجاج کا دہلی پولیس کی جانب سے بندشوں سے محاصرہ کرنے کی تصاویر شیئر کر کے حکومت کو صلاح دی تھی کہ انہیں پل تعمیر کرنا چاہیے، دیوار نہیں۔‘‘


کانگریس لگاتار ان زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے بجٹ کے دن پارلیمنٹ کے احاطہ میں کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔ بدھ کے روز حزب اختلاف کے مظاہرہ کے درمیان ان کی رضامندی سے حکومت نے راجیہ سبھا میں زرعی قوانین پر بحث کرانے کا وقت طے کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */