کشمیر کی بیٹی عائشہ عزیز، ہندوستان کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ

عائشہ کا کہنا ہے کہ میں نے یہ شعبہ اس لئے منتخب کیا چونکہ مجھے بچپن سے سفر کرنا اچھا لگتا تھا اور پرواز مجھے پرجوش کر دیتی تھی۔ اس لئے میں پائلٹ بننے کی خواہش مند تھی۔

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: ہندوستان کی کم عمر ترین 25 سالہ پائلٹ عائشہ عزیز کشمیری خواتین کے لئے کامیابی کی مثال بن گئی ہیں۔ سال 2011 میں عائشہ عزیر سب سے کم عمر میں اسٹوڈنٹ پائلٹ کا لائیسنس حاصل کرنے والی طالبہ بنی تھیں۔ اس کے بعد روس سوکوئی ایئر بیس پر انہوں نے میگ-29 کی پرواز کی تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے بامبے فلائنگ کلب (بی ایف سی) سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ سال 2017 میں عائشہ کو تجارتی پرواز کے لئے لائسنس حاصل ہو گیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ عزیز نے کہا کہ کشمیری خواتین نے گزشتہ کچھ سالوں میں کافی ترقی کی ہے اور تعلیم کے میدان میں غیر معمولی طور کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ کشمیری خواتین خصوصی طور پر تعلیم کے شعبے میں بہتر کام کر رہی ہیں۔ ہر دوسری کشمیری خاتون ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہی ہے۔ وادی کے لوگ بہتر کام کر رہے ہیں۔’‘


عائشہ کا کہنا ہے، ’’میں نے یہ شعبہ اس لئے انتخاب کیا چونکہ مجھے کم عمر سے ہی سفر کرنا اچھا لگتا تھا اور پرواز مجھے پرجوش کر دیتی تھی۔ اتنے سارے لوگوں سے ملنا ہو جاتا ہے، اس لئے میں پائلٹ بننے کی خواہش مند تھی۔ اس میں چلنج تھا، کیونکہ یہ 9 سے 5 بجے تک کی عام ڈیسک کی طرح نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’اس پیشہ میں کوئی مستقل پیٹرن نہیں ہوتا اور لگاتار نئے مقامات پر مختلف موسموں کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور نئے لوگوں سے ملاقات کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ اس پیشہ میں آپ کو نفسیاتی طور پر مضبوط رہنا ہوتا ہے کیونکہ آپ 200 مسافروں کو لے جا رہے ہوتے ہیں اور یہ ایک بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔‘‘


عائشہ نے اپنے والدین کے تئیں تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے خوابوں کو شرمدہ تعبیر بناننے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا، ’’میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایسے والدین ملے، جنہوں نے ہر چیز میں میرا تعاون کیا۔ ان کے بغیر میں وہ سب حاصل ہیں کر پاتی جو میں کیا۔ میرے آئیڈیل ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔