مہاتما گاندھی کے قتل کا جشن منانے والے آج برسراقتدار: سورا بھاسکر

سماجی کارکنان کی گرفتاریوں پر تنقید کرتے ہوئے سورا بھاسکر نے کہا کہ ”ہمارے سماج میں لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی جو عادت بن گئی ہے وہ ٹھیک نہیں۔ ہر کسی کو مجرم بتا کر جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اپنی باتوں کو بلاجھجک اور کھل کر لوگوں کے سامنے رکھنے والی مشہور بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران سماجی کارکنان کی گرفتاری پر ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کچھ مثالوں کے ذریعہ اس گرفتاری کوغلط قرار دیا اور کہا کہ "خالصتان کا مطالبہ جب چل رہا تھا اس وقت پنجاب میں بھنڈراوالا کو کچھ لوگ سَنت بلاتے تھے تو کیا ان کو جیل میں ڈال دیں گے۔ اس ملک کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کا قتل ہوا، اس وقت کئی لوگ گاندھی کے قتل کا جشن منا رہے تھے۔ وہ لوگ آج برسراقتدار ہیں۔ کیا آپ انھیں جیل میں ڈالیں گے؟ اس کا جواب 'نہیں' ہے۔" وہ مزید کہتی ہیں کہ "یہ جو ہمارے سماج میں لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی عادت بن گئی ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہر چیز کو جرم بتا کر کسی کو جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ اس طرح کا سماج ٹھیک نہیں ہے۔"

آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندوتوا پر مبنی سیاست کو اکثر تنقید کا نشانہ بنانے والی سورا بھاسکر سوشل میڈیا پر ہمیشہ اپنی بات رکھتی رہی ہیں اور حال ہی میں لیفٹ نظریہ رکھنے والے لوگوں کی گرفتاری کی بھی انھوں نے سخت مخالفت کی تھی۔ اسی گرفتاری کے سلسلے میں آج انھوں نے میڈیا سے بات چیت کےد وران اپنا نظریہ بیان کیا۔ گرفتاریوں سے متعلق اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سورا بھاسکر نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوستانی جیلیں صرف رائٹرس، حقوق انسانی کارکنان اور معلم... اور بچوں کی جان بچانے والے ڈاکٹروں کے لیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔