9 سالوں میں 18 کروڑ نوکریاں کہاں دی گئیں؟ ملکارجن کھڑگے کا سوال

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی یہ کہتے ہیں کہ 70سال میں کانگریس نے کیا کیا، اگر کانگریس 70سال میں کچھ نہیں کرتی تو مودی آج وزیراعظم اور امت شاہ وزیرداخلہ نہیں بنتے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے / ٹوئٹر / @INCIndia

user

یو این آئی

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ امبیڈکر نے آئین لکھا۔ جمہوری عمل میں امبیڈکر کے بغیر، دلت اور خواتین اپنے ووٹ کا حق کھو دیتے۔ کھڑگے نے کل شام منچریالا ضلع کے ناسپور میں منعقدہ کانگریس ستیہ گرہ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر نے تمام برادریوں کو مساوی حقوق دیئے۔

ملکارجن کھڑگے نے یاد دلایا کہ امیر ہو یا غریب، سب کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ آج کئی لوگ، امبیڈکر کو بھول رہے ہیں اور ایس سی کے نام پر اپنا کام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے شکایت کی تلنگانہ میں دلتوں کو 3 ایکڑ اراضی اور ڈبل بیڈروم مکانات نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شعبہ کی صنعتوں کی فروخت سے نوجوانوں کو ملازمتیں نہیں مل رہی ہیں۔ مودی نے کہا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔


ملکارجن کھڑگے نے پوچھا کہ 9 سالوں میں 18 کروڑ نوکریاں کہاں دی گئیں؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں 30 لاکھ سرکاری ملازمتیں خالی ہونے کے باوجود پُر نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے وزیراعلی سے پوچھا کہ 9 برسوں میں ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے لئے کتنی رقم خرچ کی گئی ہے، اس کی تفصیلات بتائی جائیں، صرف اخبارات میں اشہارات سے کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی پارٹیاں ایسا کرتی ہیں تاہم ملک کو آزادی دلانے والی، ملک کو بچانے والی کانگریس پارٹی ہے۔ اگر کانگریس نہیں ہوتی تو ملک کو آزادی نہیں ملتی۔ گاندھی جی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک کو آزادی دلائی۔ نہرو نے 14 سال جیل میں رہ کر آزادی دلائی، ولبھ بھائی پٹیل نے ملک کو متحد کرنے کا کام کیا۔

انہوں نے کانگریس کو تنقید کرنے والوں سے پوچھا کہ انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی یہ کہتے ہیں کہ 70سال میں کانگریس نے کیا کیا، اگر کانگریس 70سال میں کچھ نہیں کرتی تو مودی آج وزیراعظم اور امت شاہ وزیرداخلہ نہیں بنتے تھے۔ کانگریس نے ملک کو بچایا، اس کو ترقی دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */