اترپردیش میں کانگریس کی حکومت آنے پر طالبات کو اسکوٹی اور اسمارٹ فون ملیں گے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اعلان کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ لڑکیوں کو الیکٹرانک اسکوٹی دی جائیں گی۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اعلان کیا ہے کہ جب ان کی پارٹی اترپردیش میں اقتدار میں آئے گی تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ طالبات کو الیکٹرانک اسکوٹی دی جائے گی۔ پرینکا واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ’’کل میں نے کچھ طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسے پڑھنے اور سیکورٹی کے لیے اسمارٹ فون کی ضرورت ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ آج اعلان کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ لڑکیوں کو الیکٹرانک اسکوٹی دی جائیں گی‘‘۔


بدھ کے روز پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے عملہ کے لواحقین سے ملنے آگرہ جاتے ہوئے پرینکا واڈرا کو لکھنؤ پولیس نے آگرہ ایکسپریس وے کے ’انٹری پوائنٹ‘ پر روک لیا۔ اس دوران پرینکا واڈرا نے وہاں موجود طالبات سے بات چیت کی اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گی؟ اس پر لڑکیوں نے رضامندی ظاہر کی اور موبائل فون نہ ہونے کی مجبوری بتائی، جس پر کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر ان کی حکومت اقتدار میں آئی تو انہیں موبائل فون دیئے جائیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔