پرینکا گاندھی نے کی مرنے والے صفائی ملازم کے اہل خانہ سے ملاقات

صفائی ملازم ارون والمیکی کی منگل کو مبینہ پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی اس پر الزام تھا کہ اس نے مال خانے سے روپے چرائے ہیں۔

تصویر آے آئی سی سی
تصویر آے آئی سی سی
user

قومی آوازبیورو

کافی ہنگامہ کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کل رات تقریباً گیارہ بجے آگرہ پہنچی اور انہوں نے اس صفائی ملازم کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس کی منگل کو مبینہ طور پر پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی۔ ارون والمیکی پر مال خانے سے روپے چرانے کا الزام تھا۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

واضح رہے پرینکا گاندھی ارون والمیکی کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے آگرہ روانہ ہوئی تھیں لیکن ان کو پہلے لکھنؤ آگرہ ایکس پریس وے پر روک دیا گیا تھا اور بعد میں انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ پرینکا گاندھی کے روکے جانے کی خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان ایکس پریس وے پر پہنچ گئےاور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے جس کے بعد چار لوگوں کے ہمراہ پولیس نے ا نہیں آگرہ جانے کی اجازت دے دی۔

پرینکا گاندھی نے کی مرنے والے صفائی ملازم کے اہل خانہ سے ملاقات

اس سے قبل ریاست کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ریاست میں قانون سب سے اوپر ہے اور کسی کو اس سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

واضح رہے آگرہ کے جگدیش پورا تھانے کے مال خانے سے پچیس لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں وہاں کے صفائی ملازم ارون والمیکی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی تھی اور کہا یہ جا رہا ہے کہ تلاشی کے دوران ارون کے گھر سے پندرہ لاکھ روپے برامد بھی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات کو ارون کی نشاندہی پر چوری کی رقم برامد کرنے کے لئے اس کے گھر کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم کی طبیعت بگڑنے لگی جس کے بعد اسے فورا ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ خبروں کے مطابق حراست میں موت اور مال خانے سے چوری کے معاملہ میں ابھی تک گیارہ پولیس اہلکار کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Oct 2021, 7:11 AM