بھارت جوڑو یاترا جب دہلی کے مسلم علاقوں سے گزری تو دینی مدارس کے ذمہ داران بھی پُرجوش نظر آئے

مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی ہاتھوں میں جھنڈے لے کر اور گل افشانی کر کے یاترا کا خیر مقدم کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا دہلی سے یوپی کی طرف کوچ کر گئی۔ دہلی کے مرگھٹ ہنومان مندر سے 9 دن کے وقفہ کے بعد شروع ہونے والی یاترا آج جمنا پار کے مسلم اکثریتی علاقو ں سے ہوتے ہوئے اتر پردیش میں داخل ہوئی۔ شاستری پارک سے لے کر لونی گول چکر تک لوگوں نے نہ صرف راہل گاندھی کا پرتپاک استقبال کیا بلکہ دکانیں بند کر کے ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں جوش و خروش کے ساتھ شریک بھی ہوئے۔ انھوں نے اپنے محبوب لیڈر کو یقین دلایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

بھارت جوڑو یاترا جب دہلی کے مسلم علاقوں سے گزری تو دینی مدارس کے ذمہ داران بھی پُرجوش نظر آئے

مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی ہاتھوں میں جھنڈے لے کر اور گل افشانی کر کے یاترا کا خیر مقدم کیا۔ موج پور کے کریسنٹ اسکول میں راہل گاندھی نے تھوڑا وقفہ کیا جہاں مقامی لیڈران اور انتظامیہ نے استقبال کیا۔ اس کے بعد گوکل پوری کے راستے یوپی کے لونی اسمبلی حلقہ میں داخل ہو گئے۔ اس یاترا میں جہاں کئی کلو میٹر تک عوامی سیلاب تھا تو وہیں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار بھی نظر آ رہے تھے جو کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نپٹنے کے لئے مستعد تھے۔ جگہ جگہ مقامی لیڈران کی جانب سے استقبالیہ گیٹ اور اسٹیج بھی بنائے گئے تھے جہاں سے راہل گاندھی، کانگریس اور بھارت جورو یاترا کے نعرے لگائے جارہے تھے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلم حلقوں میں جس طرح کا جوش و خروش دیکھنے کو ملا اس سے صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کا رجحان کانگریس کی طرف ہے۔ علمائے کرام اور دینی مدارس کے ذمہ داران میں بھی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ چونکہ جعفرآباد، موج پور، کردم پوری، کبیر نگر اور گوکل پوری فساد متاثرہ علاقے تھے جس کی وجہ سے یہاں کے مسلموں میں کچھ الگ ہی طرح کا جوش و خروش نظر آیا۔ گاندھی نگر، شاستری پارک، سیلم پور، ویلکم، جعفرآباد، موج پور، گوکل پوری جیسے علاقوں میں سابق ارکان اسمبلی اروندر سنگھ لولی، چودھری متین احمد، وپن شرما، بھیشم شرما، چودھری زبیر احمد، طارق صدیقی، حکیم غیاث ہاشمی، ریاض الدین راجو، مینک چترویدی، حاجی ظریف، حاجی دلشاد، حاجی نصیر احمد، حاجی رئیس احمد، ریاست ساحل، خرم صدیقی، حاجی خوشنود، جاوید چودھری وغیرہ نے انتظام و انصرام میں کلیدی رول ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔