مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کو لے کر رکی پونٹنگ نے دیا بڑا بیان

چنئی سپر کنگز کے خلاف چار وکٹ سے شکست کے بعد دہلی کیپٹلز کے چیف کوچ رکی پونٹنگ نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دھونی عظیم فنشرز میں سے ایک ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چنئی سپر کنگز کے خلاف چار وکٹ سے شکست ے بعد دہلی کیپٹلز کے چیف کوچ رکی پونٹنگ نے چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دھونی عظیم فنشرز میں سے ایک ہیں۔ دھونی کے لیے یہ سیزن بلے بازی کے لحاظ سے مشکل رہا ہے اور کئی لوگوں کو لگا تھا کہ اب دھونی کو بیک سیٹ میں بیٹھنے کا وقت آ گیا ہے۔ لیکن دھونی نے اپنے اسٹائل سے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ انھوں نے دہلی کے خلاف چھ گیندوں پر 18 رن بنائے اور ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

پونٹنگ نے مہندر سنگھ دھونی کے تعلق سے کہا کہ ’’وہ عظیم بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ ہم ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر سوچ رہے تھے کہ اب رویندر جڈیجہ آئیں گے یا دھونی۔ مجھے یقین تھا کہ دھونی آئیں گے اور میچ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ضرورت کے حساب سے میچ ختم نہیں کر سکے اور آپ کو پتہ ہے کہ اگر آپ نے مِس کیا تو آپ کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ دھونی طویل مدت سے ایسا کرتے آئے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے گیندباز تھوڑا مِس کر گئے۔ جب وہ ریٹائرمنٹ لیں گے تو انھیں اس کھیل کے عظیم فنشر کی شکل میں یاد کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔