امت شاہ اور کیمرے کے بیچ آئے بابل سپریو تو انگلی کے اشارے سے ہٹایا، دیکھیں ویڈیو

بنگال میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک تقریب میں امت شاہ نے مرکزی وزیر بابل سپریو کے ساتھ کچھ ایسا کیا جس کے بعد لوگ سپریو کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کے بیشتر بڑے لیڈر اور مودی حکومت کے وزیر بنگال میں ڈیرا جمائے ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی انتخابی تشہیر میں زور و شور سے لگے ہوئے ہیں۔ اسی کے تحت منعقد ایک تقریب میں امت شاہ نے مرکزی وزیر بابل سپریو کے ساتھ کچھ ایسا کیا جس کے بعد لوگ ان کا مذاق بنا رہے ہیں۔

دراصل امت شاہ ایک انتخابی پروگرام میں شریک تھے جس میں انھیں دیا جلانا تھا، یعنی شمع روشن کرنا تھا۔ امت شاہ اسٹیج پر آگے بڑھے اور شمع روشن کرنے لگے۔ بابل سپریو بھی امت شاہ کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ جب شمع کی لو ٹمٹماتی ہوئی اور ہوا سے تھوڑی بجھتی ہوئی معلوم دی تو بابل سپریو نے اسے بجھنے سے بچانے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھایا۔ اس عمل کی وجہ سے وہ امت شاہ اور کیمرے کے درمیان میں آ گئے۔ یہ دیکھتے ہوئے امت شاہ نے پیچھے مڑ کر سپریو کو انگلی دکھاتے ہوئے کچھ اشارہ کیا جس کے بعد سپریو پیچھے ہٹ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ امت شاہ کے اس انداز پر تو سوال کھڑے کر ہی رہے ہیں، بابل سپریو کا خوب مذاق بھی بنا رہے ہیں۔ کچھ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ تصویر زیادہ ضروری ہے یا وزیر۔


اس تعلق سے ’جن ستّا‘ میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں ایک ٹوئٹر صارف کے ذریعہ شیئر کیے ہوئے پوسٹ کو ڈالا گیا ہے۔ اس میں ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے ’’اب بھی ان اَندھ بھکتوں کو سمجھ نہیں آئے گا کہ ان جیسے لوگ کسی کے نہیں ہیں۔ ایسی سوچ والوں کے ہاتھ میں اقتدار دے کر عوام نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔‘‘ ایک نے دیگر ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے ’’غلط کی کھل کر مخالفت کیجیے، چاہے سیاست ہو یا سماج تاریخ آواز اٹھانے والوں پر لکھا جاتا ہے تلوے چاٹنے والوں پر نہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔