مغربی بنگال: ای ڈی نے ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک سے کوئلہ گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ تاچھ کی

ابھشیک بنرجی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے بول رہے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور سچ سامنے آنا چاہیے، انہوں نے اس تفتیش میں ای ڈی کے افسران کے ساتھ تعاون کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

ابھیشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ابھیشیک بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج ریاست میں مبینہ کوئلہ گھپلہ کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کیس میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کی۔

پوچھ گچھ کے لیے دارالحکومت میں ای ڈی کے دفتر پہنچنے پر ابھیشیک بنرجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں 6 ستمبر کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کا نوٹس ملا ہے۔ اسی لیے وہ یہاں آئے ہیں۔ جو افسران اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں وہ اپنا کام کر رہے ہیں اور وہ ان کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور سچ سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے اس تفتیش میں ای ڈی کے افسران کے ساتھ تعاون کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔


ای ڈی کے ذریعہ اس گھپلہ میں مغربی بنگال کے بڑے سیاستدانوں کے نام شامل ہیں۔ یہ تحقیقات پریوینشن آف حوالہ ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے۔ ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا کو پیش ہونے کے لیے نوٹس بھی جاری کیا تھا لیکن انہوں نے وبائی امراض کے دوران دہلی کا سفر کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔