دوسری ریاستوں میں پھنسے بنگالی شہریوں کے لئے چلیں گی 105 اسپیشل ٹرینیں: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی بنرجی نے اس سے قبل مختلف ریاستوں میں پھنسے کارکنوں، مریضوں، سیاحوں اور طلبا کو واپس لانے کے لئے 10 ٹرینوں کی منظوری دی تھی۔ اب تک 3 ٹرینیں پہنچ چکی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات ہے کہ بنگال حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ریاست کے باشندوں کو واپس لانے کے لئے 105 اضافی ٹرینوں کا بندوبست کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں الزام عاید کرتی رہی ہیں کہ ممتا حکومت لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے دیگرریاستوں میں پھنسے بنگا ل کے شہریوں کو واپس لانے کیلئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔ اس سے قبل ممتا بنرجی بنرجی نے مختلف ریاستوں میں پھنسے کارکنوں، مریضوں، سیاحوں اور طلبہ کو واپس لانے کے لئے 10 ٹرینوں کی منظوری دی تھی۔ اب تک تین ٹرینیں پہنچ چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں نے ملک کے دیگر شہروں اور ریاستوں میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کیلئے میں نے وعدہ کیا تھا اور آج اسی وعدے کے تحت مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم نے 105 اضافی خصوصی ٹرینوں کا انتظام کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ خصوصی ٹرینیں مختلف ریاستوں سے بنگال میں مختلف مقامات پر پہنچیں گی۔


وزیر اعلی نے 105 ٹرینوں کی فہرست بھی شیئر کی ہے جو مہاراشٹر، دہلی، کرناٹک اور راجستھان سمیت دیگر ریاستوں سے بنگال کے لئے روانہ ہوں گی۔ فہرست کے مطابق، 16 مئی کو، تین ٹرینیں نئی دہلی سے کوچ بہار، ممبئی سے ہوڑہ اور بنگلورو شہر سے مالدہ ٹاؤن کے لئے روانہ ہوں گی۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ بنگال کے شہریوں کو ٹرین کے ذریعے وطن واپس لانے کی مہم 14 جون تک جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔