مغربی بنگال: بی جے پی قومی صدر نے ’رتھ یاترا‘ کا کیا افتتاح، مالدہ روڈ شو میں لگے ’جے شری رام‘ کے نعرہ

بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی لیڈران نے ’رتھ یاترا‘ سے قبل کسانوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر کھچڑی اور سبزی کا سالن کھایا۔ ’جئے شری رام‘ نعرہ کے درمیان نڈّا نے مالدہ میں روڈ شو بھی کیا۔

جے پی نڈا، تصویر آئی اے این ایس
جے پی نڈا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج مالدہ ضلع میں بی جے پی کی رتھ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے تکبر کی وجہ سے بنگال کے کسان ’’وزیر اعظم سمان نیدھی اسکیم‘‘ سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئےکام کر رہے ہیں۔ جے پی نڈا اور بی جے پی لیڈران ریلی سے قبل کسانوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر کھچڑی اور سبزی کا سالن کھایا۔ ’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے کے درمیان، ندا نے مالدہ میں روڈ شو بھی کیا۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج اس وقت کسانوں کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے جب ملک بھر کے کسان مرکزی حکومت کے تین متنازع قانون کے خلاف چکہ جام کر رہے تھے۔ نڈا نے کسانوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کاشت کاروں کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گمراہی پھیلا رہی ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے خلاف ہے جب کہ مودی حکومت نے کسانوں کے لئے جو کام کیے ہیں وہ کسی بھی حکومت نے کام نہیں کیا ہے۔


نڈا نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بنگال کے تقریباً 23 23 لاکھ کسانوں نے وزیر اعظم کسان اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے آن لائن درخواست دی ہے۔ تاہم، ممتا حکومت نے ان درخواستوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے کسانوں کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی بنگال میں گڈ گورننس دے سکتی ہے۔ ہمارا ہدف مغربی بنگال میں اچھی حکمرانی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے اور دوسری طرف ترنمول کانگریس کے لیڈران بھتہ خوری اور پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔

نڈا نے کہا کہ اگلےانتخاب میں بہر صورت بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور ہم مرکزی حکومت کی ساری اسکیمیں نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا بنگال کے عوام کو حق نہیں ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو بنگال کے عوام کی فکر نہیں ہے انہیں صرف اپنے بھتیجے کی فکر ہے ہر جگہ، میں ‘بھائپو’ اور ‘دیدی’ کی تصاویر دیکھتا ہوں۔ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ بنگال میں لوگ ممتا اور بھائپو کے اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپنا ذہن بنا چکے ہیں۔ بنگال کے لوگ آئندہ انتخابات میں انہیں باہر کی راہ دکھائیں گے۔


ہم بنگال کے حقیقی نمائندے ہیں کیونکہ ہم اچھی انتظامیہ، ثقافت اور ریاست کی جامع ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف، میں آپ سب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جو یہاں موجود ہیں۔ غریبوں کے لئے چاول چوری کرنے والے کون ہیں؟ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے بدعنوانی اور غریبوں کو کون محروم کرنے میں کون ملوث ہے؟ دیکھو، آپ سب جانتے ہو کہ، بدعنوانی کے پیچھے یہ کون لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امفان طوفان کے دوران بنگال کے عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ ممتا کی حکومت لاقانونیت، انارکی، سنڈیکیٹ کلچر کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے تبدیلی کا من بنالیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */