مغربی بنگال میں لگ سکتا ہے بی جے پی کو جھٹکا، 7 اراکین پارلیمنٹ ترنمول میں ہوں گے شامل!

جیوتری پریہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے چھ سے سات ارکان فوری طور پر ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔وہ مئی کے پہلے ہفتے میں شامل ہوں گے، اور کچھ لوگ انتخاب سے پہلے شامل ہوسکتے ہیں۔

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا / تصویر یو این آئی
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: ایسے وقت میں جب ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی اور ممبر ان پارلیمنٹ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، ریاستی وزیر شمالی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس کے صدر جیوتری پریہ ملک نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے 6 سے 7 ممبران پارلیمنٹ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں۔

جیوتری پریہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترنمول کانگریس کی تقسیم کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوسکتا ہے۔ بی جے پی کے چھ سے سات ارکان فوری طور پر ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ وہ مئی کے پہلے ہفتے میں شامل ہوں گے، اور کچھ لوگ انتخاب سے پہلے شامل ہوسکتے ہیں۔ ہماری پارٹی کے ایم ایل اے جو بی جے پی میں گئے تھے وہ بھی واپس آنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔


دوسری جانب بی جے پی نے جیوتری پریہ ملک کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔بی جے پی لیڈر شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈران پارٹی کو متحد رکھنے کےلئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں ۔جب کہ ارجن سنگھ نے کہا کہ ملک نے اپنا دماغی توازن کھودیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔