موسم کا حال: دہلی، یوپی، پنجاب میں موسم کی تبدیلی، بارش کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے موسم کی تبدیلی کے دوران بارش کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق، 13 اور 14 مارچ کو مغربی ہمالیائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں موسم کے انداز میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ شمالی ہندوستان کی بیشتر ریاستوں کو سردی نے خیرباد کہہ دیا ہے۔ شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے وقت تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی ہوتی ہے۔ تاہم صبح و شام ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدلتے موسم کے درمیان بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، 13 اور 14 مارچ کو مغربی ہمالیائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔ پہاڑوں پر برف باری کا اثر ارد گرد کے میدانی علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہے گا۔ اس کے علاوہ راجدھانی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ دہلی میں 14 مارچ سے آسمان صاف رہے گا۔


اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ لکھنؤ میں آج آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ ادھر غازی آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ آج یہاں موسم صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گنگا مغربی بنگال اور کیرالہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج پنجاب، ہریانہ اور شمال مغربی اتر پردیش کے شمالی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔