وزیر اعلی تمل ناڈو کا سی اے اے کی مخالفت کا اعادہ، ریاست میں نافذ نہ کرنے کا عزم

اسٹالن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سی اے اے کو نوٹیفائڈ کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا استحصال کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو مذموم طریقے نافذ کر رہے ہیں

اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری گزٹ میں جاری کردہ شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) کے خلاف اپنی شدید مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اس قانون کو ان کی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ سی اے اے کو نوٹیفائڈ کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا استحصال کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو مذموم طریقے نافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے مسلمانوں اور سری لنکا کے تملوں کو دھوکہ دیا اور تقسیم کے بیج بوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے نے پارلیمنٹ میں سی اے اے سے متعلق بل کے خلاف ووٹ دیا، ریاستی اسمبلی میں ایک قرارداد بھی منظور کی، دستخطی مہم، ریلیاں اور احتجاج بھی کیا۔


انہوں نے کہا کہ جب مرکزی وزیر نے نفاذ کے بارے میں بات کی تو میں نے اعلان کیا کہ ہم تمل ناڈو میں سی اے اے کو لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے اے آئی اے ڈی ایم کے پر پارلیمنٹ میں 'بے شرمی سے' بل کی حمایت کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ لوگ آنے والے انتخابات میں بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے دونوں کو ایک مناسب سبق سکھائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔