ہمیں انتخاب نہیں لڑنا، سڑکوں پر تحریک چلانی ہے: راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسان ’کنگ‘ نہیں بلکہ ’کنگ میکر‘ ہوتا ہے، وہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حکومت بنا سکتا ہے اور کسی بھی جماعت کو اقتدار سے باہر بھی کر سکتا ہے

راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

بھرت پور: کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بھرت پور کے بانی مہاراجہ سورج مل کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے کسانوں کا جو مطالبہ تھا وہ پورا کیا گیا اور کسانوں کی جیت ہوئی ہے۔ ہمیں الیکشن نہیں لڑنا ہے بلکہ سڑکوں پر تحریک چلانی ہے۔

راکیش ٹکیت نے مزید کہا کہ کسان کنگ نہیں ہوتا بلکہ کنگ میکر ہوتے ہیں۔ کسان جس کی چاہے اس کی حکومت بنے گی۔ کسانوں کو نظر انداز کرنے والا ہمیشہ اقتدار کی راہداریوں سے دور رہے گا۔ کسانوں کی یکجہتی اور دہلی کی سرحد پر حکومت کے خلاف ڈٹے رہنے کی وجہ سے ہی تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ مہاراجہ سورج مل کی برسی کے موقع پر راجستھان حکومت کے محکمہ سیاحت کی جانب سے لوہا گڑھ قلعے کے اندر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں بھرت پور ریاست اور مہاراجہ سورج مل کے خاندان سے تعلق رکھنے والے کانگریس حکومت کے کابینہ وزیر وشویندر سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔