دہلی اسمبلی انتخابات: چاندنی چوک میں تبدیلی کی لہر، کانگریس امیدوار مدت اگروال کو مل رہی بھرپور حمایت

چاندنی چوک میں کانگریس امیدوار مُدت اگروال کو انتخابی مہم کے دوران عوام کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ عوام نے مسائل کا اظہار کرتے ہوئے مدت کو کامیاب بنانے کا وعدہ کیا

<div class="paragraphs"><p>بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

بذریعہ پریس ریلیز

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں اب صرف 9 دن باقی رہ گئے ہیں اور تمام امیدوار اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ عوام کو اپنی طرف مائل کرنے میں مصروف ہیں۔ چاندنی چوک حلقے سے کانگریس کے امیدوار، نوجوان اور متحرک رہنما، مدت اگروال کو زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے۔

مدت اگروال کا عوام کی جانب سے پھول مالاؤں کے ساتھ استقبال کیا جا رہا ہے اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مقامی افراد نے موجودہ ایم ایل اے کے رویے اور ناکامیوں کی شکایت بھی مدت اگروال سے کی ہے اور علاقے میں تبدیلی کی ایک زبردست لہر دیکھی جا رہی ہے۔


اتوار کے دن مدت اگروال نے اپنے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں حامیوں اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ پیدل دورے اور ملاقاتوں کا اہتمام کیا۔ ان کی انتخابی مہم کے دوران پورا علاقہ مدت اگروال کے حق میں نعروں سے گونجتا رہا۔ صبح کے وقت مدت اگروال نے ڈی ڈی اے پارک، سرائے پھوس اور تیس ہزاری میں عوامی ملاقات کی، جہاں لوگوں نے ان سے اپنی اور اپنی کالونی کی مشکلات بیان کیں۔ مدت اگروال نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ووٹوں سے ان کے ہاتھ مضبوط کریں اور کامیابی کے بعد ان کے مسائل کا جلد حل نکالیں گے۔

اس کے بعد مدت اگروال نے مجنوں کا ٹیلا اور چندراول جھگی بستی کالونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو اپنی پالیسیوں اور منصوبوں سے آگاہ کیا اور حمایت کے لیے ووٹ مانگے۔ اس دوران ان کے ساتھ یوتھ کانگریس کے رہنما مکیش رائے، ذاکر خان، پنجابی سنگھ اور خاتون کانگریس کی مقامی رہنما وملا دیوی بھی شامل تھیں۔

رات گئے مدت اگروال نے ڈبل اسٹوری، اولڈ چندراول میں ایک ملاقات کا اہتمام کیا، جہاں لوگوں نے ایک زبان ہو کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا وعدہ کیا۔ مدت اگروال نے وعدہ کیا کہ وہ چاندنی چوک کے عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔