جے پورسڑک حادثہ: نشے میں دھت ڈرائیور لاپرواہی سے ڈمپر چلا رہا تھا

پولیس نے جے پور حادثے کے ملزم کلیان سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بعد میں بے ہوش ہو گیا تھا اور ڈمپر کو لاپرواہی سے چلا رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پیریعنی تین نومبر کو جے پور کے ہرمارا تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 14 لوگوں کی جانیں چلی گئیں، یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جو شراب نوشی کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور شراب کے نشے میں دھت ڈمپر کو سڑک پر لاپرواہی سے چلاتا رہا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو ٹکر مارتا رہا۔

ڈرائیور لاپرواہی سے ڈمپر چلارہا تھا۔ اس نے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا کہ وہ کس کو مار رہا تھا، اور نہ ہی اسے سمجھ آیا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ وہ صرف لوگوں پرڈمپر چڑھا تا جا رہا تھا ۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگ سڑک پر پڑی لاشوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور اس واقعہ سے شہر بھر میں غم و غصہ پھیل گیا۔


ڈمپر ڈرائیور کلیان مینا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد جب پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تو چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا۔ کلیان مینا نے وضاحت کی کہ وہ کئی دنوں کے بعد کام پر واپس آرہا تھا اور گھر سے نکلتے وقت شراب پی ۔ بعد میں ڈمپر چلاتے ہوئے اس نے راستے میں ایک شراب کی دکان دیکھی۔ اس نے دو پوے وہاں سے خریدےاور پی لئے ۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ وہ محض ڈمپر کو لاپرواہی سے چلا رہا تھا۔ جب ایک کار ڈرائیور نے اسے روکنے کی کوشش کی تو کلیان مینا اور زیادہ مشتعل ہو گیا اور ڈمپر کو سڑک کے غلط طرف اتار دیا ۔تیز رفتار ڈمپر کو دیکھ کر ہر کوئی  وہاں سے دور بھاگا، دیکھتے ہی دیکھتے ڈمپرکسی کو ٹکر مارنے لگے۔ جب تک ڈمپر ڈرائیور کلیان سنگھ کو ہوش آیا، 14 لوگ مر چکے تھے۔