زیر تعمیر مندر کی دیوار منہدم، 5 مزدور ملبہ میں دبے، ایک کی موت

حادثہ کی خبر ملتے ہی بچاؤ ٹیم نے مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیے ریسکیو مہم چلائی، سبھی کو باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا، ڈاکٹروں نے 4 کی حالت ٹھیک بتائی جبکہ ایک کی موت ہو گئی۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

دہلی سے ملحق گروگرام میں پیر کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں سیکٹر 15 کے پارٹ 2 میں زیر تعمیر جگن ناتھ مندر کی دیوار منہدم ہو گئی۔ اس دوران موقع پر موجود پانچ مزدور ملبہ میں دب گئے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی وہاں پہنچی بچاؤ ٹیم نے سبھی مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے ریسکیو مہم چلائی۔ بعد ازاں سبھی کو باہر نکالا گیا اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے چار کی حالت ٹھیک بتائی ہے، جبکہ ایک مزدور کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ سول لائن واقع جگن ناتھ مندر میں بیسمنٹ کنسٹرکشن کا کام چل رہا تھا جس میں کافی مزدور کام کر رہے تھے۔ بیسمنٹ میں مٹی دھنسنے سے پاس میں موجود بجلی بورڈ کی دیوار نیچے سے ٹوٹ کر مزدوروں پر گر گئی۔ اس حادثہ میں 26 سالہ مزدور چندرپال کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف سول ڈیفنس کی ٹیمیں یہاں کام کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔