ونیش پھوگاٹ کا دو ٹوک جواب، ’حق چھینا نہیں، جیتا جاتا ہے‘

بی جے پی حکومت سے انعام لینے پر تنقید کے بعد ونیش پھوگاٹ نے ’ایکس‘ پر سخت لہجے میں جواب دیا، کہا، ’’کروڑوں کے آفر ٹھکرائے، اصولوں کا سودا نہیں کیا، حق جیتنا سیکھا ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

ونیش پھوگاٹ، تصویر ویپن/قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

اولمپیئن اور کانگریس کے رکن اسمبلی ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پر ناقدین کو ان ہی کے انداز میں دو ٹوک جواب دیا ہے۔ جولانہ (ہریانہ) سے کانگریس ایم ایل اے ونیش پھوگاٹ کو حال ہی میں ہریانہ کی بی جے پی حکومت کی جانب سے 4 کروڑ روپے اور ایک پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد کچھ افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں انعام لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس پر جواب دیتے ہوئے ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’2 روپے لے کر ٹوئٹ کرنے والوں اور مفت کا گیان بانٹنے والوں، دھیان سے سنو۔ میں اب تک کروڑوں کے آفر ٹھکرا چکی ہوں—چاہے وہ سافٹ ڈرنکس ہوں یا آن لائن گیمنگ، لیکن اصولوں کا سودا کبھی نہیں کیا۔ جو کچھ بھی حاصل کیا، وہ محنت، ایمانداری اور اپنوں کی دعاؤں سے حاصل کیا، اور اسی پر فخر ہے۔‘‘


انہوں نے مزید لکھا، ’’تک مانگنے کا سوال ہے، میں اس دھرتی کی بیٹی ہوں جہاں عزت نفس ماں کے دودھ میں ملتی ہے۔ مجھے حق چھیننا نہیں، جیتنا آتا ہے۔ میں اپنے اپنوں کو پکارنا بھی جانتی ہوں اور ان کے لیے دیوار بن کر کھڑا ہونا بھی۔‘‘

ونیش پھوگاٹ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’چپ رہو، کونے میں بیٹھو اور وہی کرو جس میں تم اچھے ہو—روؤ، روؤ اور بس روؤ! کیونکہ ہم کہیں نہیں جا رہے۔ ہم یہیں ہیں، زمین سے جڑے، غیر متزلزل، اور عزت نفس کے ساتھ کھڑے ہوئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔