ہندوستان کی سرحد میں چین نے بسایا گاؤں! راہل گاندھی نے کیا شدید تشویش کا اظہار

کانگریس نے اروناچل پردیش میں چین کے گاؤں بسانے کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار پر چوٹ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو سخت کارروائی کرکے ملک کا وقار بچانا چاہیے

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے اروناچل پردیش میں چین کے گاؤں بسانے کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار پر چوٹ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو سخت کارروائی کرکے ملک کا وقار بچانا چاہیے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ سے منسلک ایک خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،’میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا‘۔ پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس خبر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ ’مودی جی کا ’56 انچ‘ کا سینہ کہاں ہے‘؟


خبر میں کہا گیا ہے کہ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر گزشتہ سال کے وسط سے جاری تناؤ کے بیچ اب چین نے اروناچل پردیش میں ہندوستان کی سرحد میں ساڑھے چار کلومیٹر کے اندر ایک گاؤں بسا لیا ہے۔ یہ اطلاع سیٹیلائٹ تصویروں کے ذریعے ملی ہے، جنہیں تقریباً ڈھائی مہینے پہلے نومبر 2020 میں لیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔