ویڈیو... سون بھدر کی مظلوم خواتین سے مل کر پرینکا کے بھی نکل پڑے آنسو

اتر پردیش پولس نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو سون بھدر جانے سے تو روک دیا لیکن مہلوکین کے کنبہ ان سے ملنے چنار گیسٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ مظلومین کا درد دیکھ کر پرینکا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو جب جمعہ کے روز سون بھدر جانے سے روک دیا گیا اور 20 جولائی کو بھی انھیں چنار گیسٹ ہاؤس میں زیر حراست رکھا گیا تو سون بھدر قتل واقعہ کے مہلوکین کے گھر والے ان سے ملاقات کے لیے مرزا پور واقع چنار گیسٹ ہاؤس پہنچ گئے۔


لیکن یو پی پولس نے پرینکا سے ملاقات کرنے پہنچے افراد میں سے صرف دو لوگوں کو ہی ملاقات کی اجازت دی، باقی کو انھوں نے باہر ہی روکے رکھا۔

اس درمیان پرینکا گاندھی نے یو پی انتظامیہ کے اہلکار سے بار بار کہا کہ جو لوگ ان سے ملنے کے لیے آئے ہیں انھیں ملنے کی اجازت دی جائے۔


سون بھدر قتل عام کے مہلوکین کے اہل خانہ میں سے جن لوگوں سے پرینکا گاندھی کی ملاقات ہوئی ان میں خواتین نے کانگریس جنرل سکریٹری سے ملتے ہی آہ و بکا شروع کر دی۔ خواتین پرینکا گاندھی سے لپٹ کر زار و قطار رونے لگیں اور اپنی تکلیف بیان کرنے لگیں۔

ان کی تکلیف دیکھ کر پرینکا گاندھی کی بھی آنکھیں نم ہو گئیں اور وہ ویڈیو میں اپنے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ متاثرہ خواتین کا انھوں نے حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی اور ان کی تکلیف میں خود کو برابر کا شریک قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔