مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ، گجرات میں بھی آسمان سے ابھی راحت نہیں

محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ، گجرات، ساحلی آندھرا پردیش، آسام، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گجرات میں بارش (فائل)/ یو این آئی</p></div>

گجرات میں بارش (فائل)/ یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

ملک کی کئی ریاستوں میں اس وقت مانسون کی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے کہیں زبردست جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے تو کہیں لوگوں نے شدید گرمی سے راحت لی ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 2 ستمبر کو بھی مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں الگ الگ جگہوں پر شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے تحت 12 سینٹی میٹر سے لے کر 20 سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر ودربھ میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے گجرات، مراٹھواڑہ، مغربی مدھیہ پردیش، آسام اور میگھالیہ میں بھی الگ الگ مقامات پر تیز بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، سوراشٹر اور کچھہ، وسط مہاراشٹر، تلنگانہ، ساحلی کرناٹک، شمالی کرناٹک، کیرل اور ماہے میں بھی 7 سینٹی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ راجدھانی دہلی اور این سی آر میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے اترپردیش اور بہار میں موسم کے صاف رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔


جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ کی بات کی جائے تو یہاں الگ الگ جگہوں پر آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ 40 سے 50 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور آواز کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ جھارکھنڈ، گجرات، کونکن، گوا اور ساحلی آندھرا پردیش اور ینم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔