قومی یومِ پریس کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ اور مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کی مبارکباد

ونکیا نائیڈو نے کہا کہ ’’پریس کے قومی دن کے موقع پر سبھی میڈیا اہلکاروں کو مبارکباد۔ آپ ملک میں جمہوری بحث کو سمت دیتے ہیں۔ شہریوں کو بیدار کرکے انہیں با صلاحیت بناتے ہیں۔‘‘

تصویر یو این آئی-پی آئی بی
تصویر یو این آئی-پی آئی بی
user

یو این آئی

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے پریس کے قومی دن پر میڈیا اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ ونکیا نائیڈو نے پیر کو ایک پیغام میں کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران ملک کے عوام کو بیدار کرنے میں میڈیا اہلکاروں کا کردار اہم رہا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ’’پریس کے قومی دن کے موقع پر سبھی میڈیا اہلکاروں کو مبارکباد۔ آپ ملک میں جمہوری بحث کو سمت دیتے ہیں۔ شہریوں کو بیدار کرکے انہیں با صلاحیت بناتے ہیں۔ اس وبا کے دوران لوگوں میں بیداری لانے میں میڈیا کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔‘‘

دوسری طرف مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو قومی یوم پریس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’فری پریس‘ ہماری جمیوریت کا خاصہ اور بنیاد ہے اور آج سب سے بڑاخطرہ ’فیک نیوز‘ ہے اور صحافیوں کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ چار جولائی 1966 کو ہندوستان میں پریس کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا، جس نے 16 نومبر 1966 سے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ اسی وقت سے 16 نومبرکو ’قومی یوم پریس‘ کے طورپ ر بنایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔