ورون گاندھی نے جے این یو کی نوتقرر وائس چانسلر کو ’اوسط درجہ‘ ٹھہرایا

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کا تبصرہ جے این یو وائس چانسلر شانتی شری پنڈت کے ذریعہ پیر کو جے این یو میں جاری پریس بیان کے مدنظر سامنے آیا ہے جس میں انھیں گرامر کی کئی غلطیاں نظر آئیں۔

ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پیلی بھیت سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے منگل کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی نوتقرر وائس چانسلر شانتی شری دھولی پُڑی پنڈت کی تنقید کرتے ہوئے ان کی تقرری کو ’اوسط درجہ‘ کا بتایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تقرری انسانی پونجی اور نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ورون گاندھی کا تبصرہ شانتی شری کے ذریعہ پیر کے روز جے این یو وائس انسلر کی شکل میں تقرری کے بعد جاری پریس بیان کے مدنظر سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی لیڈر کو گرامر (قواعد) کی غلطیاں ملی تھیں۔ ورون گاندھی نے منگل کی صبح ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’نئی جے این یو وائس چانسلر کا یہ پریس بیان ناخواندگی کی ایک نمائش ہے، جو گرامر سے متعلق غلطیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس طرح کی اوسط درجے کی تقرریاں ہماری انسانی پونجی اور ہمارے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔‘‘


شانتی شری پنڈت کو وزارت تعلیم نے پیر کے روز جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر مقرر کیا۔ روس کے سنٹ پیٹرس برگ میں پیدا شانتی شری انگریزی، تمل، تیلگو، مراٹھی، ہندی، سنسکرت، کنڑ، ملیالم اور کونکنی زبان پر گرفت رکھتی ہیں۔ انھوں نے اپنی اسکولی تعلیم چنئی میں مکمل کی اور ریاست میں ٹاپ کیا۔ 1983 میں چنئی کے پریسڈنسی کالج سے تاریخ اور سماجی نفسیاتی سائنس میں اور کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے سوشل ورک میں ڈپلوما کیا۔ شانتی شری پنڈت گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔