حیدرآباد: زمین سے ہزاروں فٹ اوپر انڈیگو فلائٹ میں آئی خرابی، 137 مسافروں کی اٹکیں سانسیں

انڈیگو کی پرواز 6ای897 صبح 5.10 بجے روانہ ہوئی، جس میں کل 137 مسافر سوار تھے۔ اس کے بعد تمام مسافروں کے لیے دوسری پرواز کا انتظام کرنے کا اعلان کیا گیا۔

انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بنگلور سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز نے حیدرآباد کے شمش آباد ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ معلومات کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیگو کی فلائٹ 6ای897 صبح 5.10 بجے روانہ ہوئی تھی، فلائٹ میں کل 137 لوگ سوار تھے۔ تمام مسافروں کے لیے دوسری پرواز کا انتظام کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بتایا کہ تمام 137 مسافر محفوظ ہیں۔ پرواز نے بنگلور سے وارانسی کے لیے اڑان بھری تھی۔ اس سے قبل یکم اپریل کو ایک کارگو طیارہ دہلی سے دبئی جانے کے دوران پرندے سے ٹکرا گیا تھا۔ اس کے بعد الرٹ جاری کرنے کے بعد اسے واپس دہلی ایئرپورٹ لایا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں شگاف پڑ گیا تھا۔ تاہم کچھ دیر بعد جہاز نے دوبارہ ٹیک آف کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔