'وندے بھارت ایکسپریس' گائے سے ٹکرائی، ٹوٹا سامنے کا حصہ

حادثہ صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ٹرین تقریباً آدھے گھنٹے تک اتل ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی۔ اتل ریلوے اسٹیشن سے رات تقریباً 9 بجے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔

وندے بھارت ایکسپریس، تصویر آئی اے این ایس
وندے بھارت ایکسپریس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس بار 'وندے بھارت' گائے سے ٹکرا گئی ہے۔ تصادم کے بعد انجن کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔ یہ حادثہ گجرات کے ولساڑ کے اتل ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ٹرین تقریباً آدھے گھنٹے تک اتل ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی۔ اتل ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 9 بجے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔

وندے بھارت ایکسپریس کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں 6 اکتوبر کو بھی حادثہ پیش آیا تھا۔ ممبئی سے گاندھی نگر جا رہی وندے بھارت ایکسپریس پٹری پر موجود ایک بھینس سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تھا۔


ریلوے کی وزارت کے مطابق، تیز رفتار ٹرین وندے بھارت 6 اکتوبر کو صبح 11:18 بجے حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ یہ ٹرین ممبئی سے احمد آباد بذریعہ گاندھی نگر جا رہی تھی کہ وٹوا اور منی نگر اسٹیشنوں کے قریب پٹری پر آنے والے جانوروں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں وندے بھارت ٹرین کا اگلا حصہ ٹوٹ کر نیچے گر گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔