ریزرو فوجیوں کی عارضی بھرتیاں مکمل ہوگئی ہیں: سرگئی شوئیگو

روسی وزیر نے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا ک جزوی بھرتی کے ایک حصہ کے طور پر ایگزیکٹو حکام کے 1,300 ملازمین کو فورسز میں بلایا گیا تھا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو، تصویر آئی اے این ایس
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو: ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ریزرو فوجیوں کی عارضی بھرتیاں مکمل ہوگئی ہیں۔ 21 ستمبر کو شروع ہونے والے عارضی بھرتیوں کے عمل کے مکمل ہونے کا اعلان کیا گیا۔

روسی وزیر نے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا ک جزوی بھرتی کے ایک حصہ کے طور پر ایگزیکٹو حکام کے 1,300 ملازمین کو فورسز میں بلایا گیا تھا۔ سرگئی شوئیگو نے کہا عارضی اور جزوی طور پر فوج میں بھرتی کئے جانے والے افراد کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال رکھی گئی ہے۔ روسی وزیر نے پوتن سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ ابتدائی مرحلہ میں فوجیوں کی عارضی بھرتیوں کے دوران رسد کے مسائل تھے تاہم اب ایسے مسائل ختم ہوگئے ہیں۔


شوئیگو نے مزید کہا کہ 3 لاکھ افراد کے عارضی فوجیوں کی بھرتی سے 3 لاکھ رضاکارانہ بھرتیوں کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے پوتن کو بتایا کہ تربیت کے بعد 82 ہزار افراد کو تنازعہ والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔2 لاکھ 18 ہزار افراد کو تربیتی میدانوں اور جنگی رابطہ کاری کے کاموں میں لگایا گیا ہے۔ واضح رہے روسی صدر پوتین نے 21 ستمبر کو افواج کی حمایت کے لئے ملک گیر بھرتیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اس اعلان کے بعد روس میں مردوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔