بہار: پندرہ جنوری سے دربھنگہ میں خسرہ اور روبیلا ٹیکا کاری مہم

بہار کے دربھنگہ ضلع میں آئندہ پندرہ جنوری سے خسرہ۔ روبیلا ٹیکاکاری مہم چلائی جائے گی جس میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع میں آئندہ پندرہ جنوری سے خسرہ۔ روبیلا ٹیکاکاری مہم چلائی جائے گی جس میں نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میں آج یہاں کلکٹریٹ کے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راوامبیڈکر آڈیٹوریم میں مہم کے لئے آج میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ آئندہ پندرہ جنوری سے پورے ضلع میں خسرہ۔ رویبلا ٹیکا کاری مہم چلائی جاے گی۔ جس میں نوماہ سے پندرہ ماہ تک کے سبھی بچوں کی ٹیکا کاری کی جائے گی۔ یہ مہم پہلے دوہفتہ تک سرکاری اور نجی اسکولوں، مدرستہ، مکتب وغیرہ میں چلائی جائے گی۔

چندر شیکھر سنگھ نے بتایاکہ اس کے بعد آئندہ دوہ ہفتہ تک آنگن باڑی مراکز، اینٹ بھٹہ ، خانہ بدوش وغیرہ کے مابین یہ مہم چلائی جائے گی۔ پانچویں ہفتہ میں باقی بچے ہوئے بچوں کی ٹیکاکاری پرائمری ہیلتھ مرکز وغیرہ پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم میں میڈیا کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے۔ مہم کے دوران کئی بار لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے ایسی صورت میں میڈیا کے ذریعہ مہم سے متعلق خصوصی بیداری سے متعلق خبریں شائع ہونے پر عوام مہم کے تئیں راغب ہوں گے۔

بین الاقوامی ہیلتھ آرگنائزیشن کے میڈیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر واسو راج نے بتایاکہ خسرہ ایک متعدی بیماری ہے جو کھانسنے اور چھونے سے بھی پھیلتی ہے۔ اس میں سب سے پہلے بخار، جسم پر نشان وغیرہ دکھائی دینے لگتے ہیں۔ روبیلا کی شروعات جرمنی سے ہوئی تھی، اسی لئے اسے جرمنی مجلس بھی بولاجاتاہے۔ حاملہ خواتین کو خسرہ۔ روبیلا سے متاثر ہونے پربچوں کو معذوریت اور موت کا بھی خدشہ ہوتاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔