اترکاشی: سلکیارا ٹنل کی تعمیر کو مرکزی حکومت نے دی منظوری، حادثہ کے بعد سے بند تھا کام

سلکیارا ٹنل تعمیر کے دوران پیش آئے حادثہ کے بعد سے ہی کام رک گیا تھا، لیکن اب یمونوتری ہائیوے پر سلکیارا ٹنل کی تعمیر کا عمل جلد شروع ہوگا، مرکزی حکومت سے اس کے لیے منظوری مل گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اترکاشی ٹنل / یو این آئی</p></div>

اترکاشی ٹنل / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

12 نومبر 2023 کو دیوالی کے دن یمونوتری شاہراہ پر زیر تعمیر سلکیارا ٹنل میں حادثہ کے بعد تعمیراتی کام رک گیا تھا، جو ایک بار پھر جلد شروع ہوگا۔ اب یمونوتری شاہراہ پر سلکیارا ٹنل کی تعمیر کا عمل شروع ہونے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس کے لیے منظوری دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹنل کے اندر اچانک لینڈ سلائڈنگ ہو گیا تھا جس کے سبب اس ٹنل میں 41 مزدور پھنس گئے تھے۔ ان مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیے ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، ملک کی تمام ایجنسیاں اور بین الاقوامی ٹنل ماہرین نے بھی ریسکیو آپریشن میں پوری مدد کی تھی۔ آخر میں ریٹ مائنرس نے 12 کلومیٹر کی ٹنل کو اپنے ہاتھوں سے کھود کر سبھی مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالا تھا۔


گزشتہ منگل کو مرکزی وزارت برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ نے چار دھام سڑک پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر سلکیارا ٹنل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ٹنل تعمیر سے متعلق ذمہ دار ادارہ قومی شاہراہ و انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے جنرل منیجر کرنل دیپک پاٹل نے اس کی تصدیق کی ہے۔

بہرحال، ٹنل کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے بعد سلکیارا ٹنل میں پھیلا سناٹا ایک بار پھر ختم ہو جائے گا۔ کرنل دیپک پاٹل نے بتایا کہ مرکزی حکومت سے ٹنل تعمیر کی اجازت مل چکی ہے۔ حالانکہ سلکیارا کے مہانے سے اچانک تعمیراتی کام شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔ کام شروع کرنے سے پہلے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ حالانکہ بڑکوٹ مہانے سے فوری تعمیراتی کام شروع ہونے کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔