اتراکھنڈ: ’این ٹی پی سی آگے بھی ٹنل بنانے کے لیے دھماکہ کرتا رہے گا، جوشی مٹھ بحران کا اس سے کوئی تعلق نہیں‘

این ٹی پی سی کے ایڈیشنل جنرل منیجر (ارضیات) بھونیشور کمار کا کہنا ہے کہ زمین دھنسنا یہاں پرانا ایشو ہے، اس ٹنل کا اس سے کوئی رشتہ نہیں ہے، یہ 12 کلومیٹر کا ٹنل ایک بورنگ مشین کے ذریعہ کھودا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھونیشور کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھونیشور کمار، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جوشی مٹھ بحران یعنی زمین دھنسنے کے معاملے پر این ٹی پی سی لگاتار نشانے پر ہے۔ اس سلسلے میں اب این ٹی پی سی نے جواب دینا شروع کر دیا ہے۔ این ٹی پی سی کے تپووَن کے چیف جی ایم آر پی اہیروار نے سارے الزامات کو غلط بتایا ہے۔ ساتھ ہی این ٹی پی سی کے ایڈیشنل جی ایم جیولوجی بھونیشور کمار بھی اپنے ادارہ کے دفاع میں آگے آ گئے ہیں۔ این ٹی پی سی کے دونوں افسران کا کہنا ہے کہ ٹنل اور جوشی مٹھ زمین دھنسنے کا آپس میں کوئی کنکشن نہیں ہے۔ ساتھ ہی 12 کلومیٹر کا ٹنل تیار کرنے کے لیے 8 کلومیٹر ڈرل بورنگ ہوگی اور باقی میں بلاسٹنگ کا استعمال ہوگا۔ جوشی مٹھ بحران سے متاثر ہوئے لوگوں کے ذریعہ مکانات میں آ رہے شگاف کے لیے این ٹی پی سی کے ٹنل کو ذمہ دار ٹھہرانے پر این ٹی پی سی تپووَن کے چیف جنرل منیجر آر پی اہیروار نے یہ بات کہی ہے۔

آر پی اہیروار نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ٹنل میں جس ایریا میں بلاسٹنگ کی جائے گی، وہ جوشی مٹھ سے 11 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ٹنل بھی جوشی مٹھ سے نہیں گزر رہا ہے۔ اس لیے اس ٹنل کی تعمیر سے زمین دھنسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف این ٹی پی سی کے ایڈیشنل جنرل منیجر (ارضیات) بھونیشور کمار نے کہا کہ فی الحال اس ٹنل میں کوئی دھماکہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان میں پانی بھی نہیں بھرا گیا ہے۔ اگر زمین دھنسنے اور مکانات میں شگاف اس کی وجہ سے آیا ہوتا تو اس سے پہلے ٹنل متاثر ہوتا۔ اس ٹنل کی وجہ سے زمین کے دھنسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بھونیشور کمار کا کہنا ہے کہ زمین دھنسنا یہاں پرانا ایشو ہے، اس ٹنل کا اس سے کوئی رشتہ نہیں ہے، یہ 12 کلومیٹر کا ٹنل ایک بورنگ مشین کے ذریعہ کھودا گیا ہے۔


این ٹی پی سی کے دونوں افسران کا کہنا ہے کہ جوشی مٹھ میں ہو رہے زمین دھنسنے کے واقعہ کو تپووَن وشنوگاڑ واٹر پاور پروجیکٹ سے جوڑنا غلط ہے۔ این ٹی پی سی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر ’ایک قابل چٹان‘ کے تحت کی جا رہی ہے۔ یہ آس پاس کے ’راک ماس‘ کو متاثر نہیں کرتا ہے۔ اس لیے جوشی مٹھ کی حالت کو این ٹی پی سی ٹنل سے جوڑنا غلط ہے۔ ایسا اس لیے بھی کیونکہ ٹنل کی تعمیر بورنگ مشین کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

تپووَن پروجیکٹ کے چیف راجندر پرساد اہیروار کا کہنا ہے کہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن پروجیکٹ کے سلسلے میں کچھ پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ واٹر پاور پروجیکٹ کو اتراکھنڈ کے پہاڑی شہر کی موجودہ حالت سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ ٹنل چٹان کے نیچے بنائی جا رہی ہے اور یہ ایک بہت ہی مضبوط چٹان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔