اتر پردیش: ہاپوڑ عصمت دری و قتل معاملہ میں 2 قصورواروں کو سزائے موت

ہاپوڑ پولس کے ذریعہ موثر پیروی کے نتیجے میں اے ڈی جی وخصوصی جج وینا نارائن نے جمعرات کے روز دونوں ملزمان کو پاکسو ایکٹ کے تحت مجرم قراردیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ہاپوڑ: اترپردیش میں ضلع ہاپوڑ کی ایک عدالت نے عصمت دری کے بعد نابالغہ کے قتل کے معاملہ میں آج دو ملزموں کو پھانسی کی سزاسنائی گئی۔ استغاثہ کے مطابق ہاپوڑ کوتوالی علاقہ کے پھول گڑھی میں پانچ ستمبر 2018 کو14 سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد دو نوجوانوں نے قتل کر کے اس کی لاش کو بھوسے کے ڈھیر میں چھپا دیا تھا۔اس واقعہ کو لڑکی کے بھائی نے دیکھ لیا، اس کے بعد ملزموں نے حملہ کر کے اس کے بھائی کو بے ہوش کردیا تھا۔ہوش میں آنے کے بعد اس نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی تھی۔

اس سلسلے میں اہل خانہ کی تحریری شکایت پر ہاپوڑ دیہات کوتوالی میں دفعہ 376/201/307/302 ڈی/394 بھادوی و4/3 پاکسو ایکٹ کے تحت انکر اور سونو عرف پوا کو نامزد کرتے ہوئے معاملہ درج کرایاگیا تھا۔پولس نے اس سلسلے میں انکر اور سونو عرف پوا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔مقدمہ میں ہاپوڑ پولس کے ذریعہ موثر پیروی کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وخصوصی جج وینا نارائن نے جمعرات کے روز دونوں ملزمان کو پاکسو ایکٹ کے تحت مجرم قراردیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ کوتوالی ہاپوڑ دیہی انچارج انسپکٹرایس کے سنگھ نے بتایا کہ اس معاملہ میں پولیس نے 18 گواہوں کو پیش کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔