اترپردیش: ٹرین سے ٹکرا کر تین بچوں کی موت

محمد آباد کوتوالی انچارج انسپکٹر امر پال سنگھ نے بتایا کہ ان سبھی بچوں کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اس کے بعد لاشیں ان کے اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہیں۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے محمد آباد کوتوالی تھانہ علاقے میں تین بچوں کی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ مین پوری ضلع کے تھانہ بھوگاؤں کے گرام شالم پورسے گلشن کی بارات ہفتہ کی دیر رات میں فرخ آباد ضلع کے محمد آباد کوتوالی علاقے کے گرام جاج پور بنجارا میں رماکانت کے یہاں پہنچی تھی۔ اس بارات میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے بچوں میں ونیت (16)، ہری اوم (13) اور رتک عمر تقریبا 12 سال اتوار کی علی ا لصبح تقریبا ڈیڑھ بجے گاؤں کے سامنے فرخ آباد سے دہلی جانے والے ریلوے ٹرک پر جا پہنچے۔

ریل ذرائع کا قیاس ہے کہ اسی دوران مین پوری کی جانب سے فرخ آباد ہوکر عزت نگر جانے والی خصوصی ایکسپریس کی زد میں آنے سے ان تینوں بچوں کی موت ہوگئی۔ صبح گاؤں سے جب کچھ خواتین ریل لائن کے کنارے بیت الخلا کے لئے گئیں تب خواتین نے ریل لائن پر تینوں بچوں کی کٹی ہوئی لاشیں دیکھی۔


اس کے بعد مقامی افراد کی بھیڑ موقع واردات پر جمع ہوگئی اور موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ محمد آباد کوتوالی انچارج انسپکٹر امر پال سنگھ نے بتایا کہ ان سبھی بچوں کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا اس کے بعد لاشیں ان کے اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔