یوپی: ’جن لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا، وہ کام کی امید نہ کریں‘، بی جے پی رکن اسمبلی پر چڑھا جیت کا نشہ

یوپی میں نئی حکومت کی تشکیل ہوئی بھی نہیں ہے اور وہ اپنا رویہ اور تکبر دکھانا شروع کر چکے ہیں، حیدر گڑھ اسمبلی سیٹ سے جیتے بی جے پی رکن اسمبلی دنیش راوت نے ایک انتہائی متنازعہ بیان دے دیا ہے۔

بی جے پی، تصویر آئی اے این
بی جے پی، تصویر آئی اے این
user

قومی آوازبیورو

یوپی اسمبلی انتخاب کے نتیجے کا اعلان ہوئے ابھی دس دن ہی ہوئے ہیں، اور ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل بھی نہیں ہے، لیکن بی جے پی اراکین اسمبلی نے اپنے بدلے ہوئے رویہ اور تکبر کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ حیدر گڑھ اسمبلی سیٹ سے جیتے بی جے پی رکن اسمبلی دنیش راوت لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنے گئے کہ جن لوگوں نے انھیں (بی جے پی کو) ووٹ نہیں دیا، انھیں ان سے کسی احسان کی امید نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان لوگوں کو کسی بھی طرح کی مدد یا مدد کے لیے میرے پاس نہیں آنا چاہیے۔ میں صرف انہی کی مدد کروں گا جنھوں نے مجھے ووٹ دیا ہے۔‘‘ اس تقریر کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

راوت نے اپنے سماجوادی پارٹی حریف کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا۔ وہ پہلی بار رکن اسمبلی بنے ہیں۔ رابطہ کرنے پر بی جے پی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ان نئے اراکین اسمبلی کو ان کی شاندار جیت کے بعد معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ حالانکہ ہم انھیں نرم ہونے اور لوگوں کے ساتھ احترام والا سلوک کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔