اتر پردیش: اب کانسٹیبل کو بھی ملے گا موبائل فون بھتہ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت غیر گزٹیڈ پولیس اہلکار کے غذائیت سے پر خوراک بھتے میں 25 فیصدی اضافہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کو سالانہ دو ہزار روپئے موبائل بھتہ بھی دیا جائے گا۔

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس اہلکاروں کے غذائیت سے پُرخوراک بھتے میں 25 فیصدی کا اضافہ اور موبائل فون بھتہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس اسمرتی دیوس کے موقع پر جمعرات کو لکھنؤ پولیس لائنس میں منعقد پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت غیر گزٹیڈ پولیس اہلکاروں کے غذائیت سے پُر خوراک بھتے میں 25 فیصدی اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل سی یو جی سم و سالانہ دو ہزر روپئے موبائل بھتہ بھی دیا جائے گا۔

اس موقع پر ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکل گوئل اور اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی موجود تھے۔ وزیر اعلی نے ڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے چار شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازہ۔ انہوں نے پولیس کے طرزعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کردار کورونا بحران میں کافی اہم رہا ہے۔ اس کے علاوہ خاتون سمیت عوام الناس کی سیکورٹی اور جرائم کنٹرول کی اپنی ڈیوٹی کو پولیس اہلکاروں نے پوری حساسیت کے ساتھ ادا کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */