اب شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ پر این سی بی کا چھاپہ!

ڈرگس کیس کو لے کر ایک بار پھر بالی ووڈ سرخیوں میں ہے، آرین خان کے پکڑے جانے کے بعد سے ہی این سی بی کی کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویر آئی ے این ایس
تصویر آئی ے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ابھی جیل سے نجات بھی نہیں ملی ہے، اور این سی بی نے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی ضمن میں آج این سی بی کی ٹیم نے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے گھر (منت) پر چھاپہ ماری کی۔ حالانکہ کچھ دیر بعد وہاں سے ٹیم واپس لوٹ گئی، لیکن اس دوران این سی بی کے کئی افسران کی منت میں موجودگی دیکھنے کو ملی۔ این سی بی نے کہا کہ ان کی ٹیم وہاں چھاپہ ماری کے لیے نہیں، کچھ دستاویزات حاصل کرنے گئی تھی۔

وہیں دوسری طرف این سی بی نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر بھی سَرچ آپریشن کیا۔ اس تعلق سے ابھی زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ ماری آرین خان کے کیس سے جڑی ہو سکتی ہے۔ اننیا کو این سی بی نے سمن جاری کر جمعرات کی دوپہر 2 بجے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔


واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل گئے تھے۔ دونوں کی بات ایک شیشے کی دیوار کے سامنے بیٹھ کر انٹرکام سے ہوئی۔ اس دوران آرین رو رہے تھے۔ یہ ملاقات صرف 15 منٹ کے لیے ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */