اتر پردیش: مافیا مختار انصاری کے بیٹے عباس کو عدالت سے راحت، ہیٹ اسپیچ معاملے میں ملی ضمانت

عباس انصاری نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران مئو میں فتح جلوس نکالا تھا، الزام ہے کہ اس دوران انھوں نے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ پر عمل نہیں کیا تھا اور اصولوں کو توڑا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عباس انصاری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عباس انصاری، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے مافیا مختار انصاری کے بیٹے اور صدر رکن اسمبلی عباس انصاری کو ہیٹ اسپیچ معاملے میں مئو کورٹ سے آج ضمانت مل گئی۔ افسران کو گالی دینے کے معاملے میں چل رہی پیشی کے دوران انھیں عدالت نے فی الحال راحت دی ہے اور یہ مختار انصاری کے بیٹے کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

دراصل انتخابات کے دوران عباس انصاری نے افسران کو ٹرانسفر اور پوسٹنگ کرانے کی دھمکی دی تھی۔ عباس پر شہر کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں مختار انصاری کے دونوں بیٹے، عباس اور عمر کو ملزم بنایا گیا تھا۔


ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں چیف مجسٹریٹ شویتا چودھری کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت چل رہی تھی۔ عباس انصاری نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران مئو میں فتح جلوس نکالا تھا۔ اس دوران انھوں نے ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ پر عمل نہیں کیا تھا اور اصولوں کو توڑا تھا۔ اسی معاملے میں ان کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔