اتر پردیش: سلاوا میں مودی نے بیاں کی میرٹھ کی اہمیت

پی ایم مودی نے میرٹھ انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ملکی تحفظ کے لئے سرحد پر قربانی ہو یا پھر کھیل کے میدان میں ملک کے لئے اعزاز، حب الوطنی کے مشعل کو اس خطے نے روشن کر رکھا ہے‘۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

میرٹھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی اترپردیش میں میرٹھ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں میرٹھ کا مقام صرف ایک شہر کی حیثیت سے نہیں بلک سندھو گھاٹی کی ثقافت سے لے کر ملک کی پہلی جدوجہد جنگ آزادی تک اس علاقے نے دنیا کو راستہ دکھایا ہے۔

مودی نے آج سلاوا گاؤں میں ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کے نام پر تعمیر ہونے جا رہی ریاست کی پہلی کھیل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے میرٹھ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلابیوں کا یہ شہر اب کھیل کے جانبازوں کے طور پر بھی ایک نئی شناخت حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹھ میں میجر دھیان چند کھیل یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد اترپردیش کے نوجوان کو کھیل کی دنیا میں چھا جانے کا موقع ملے گا۔


انہوں نے میرٹھ انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ملکی تحفظ کے لئے سرحد پر قربانی ہو یا پھر کھیل کے میدان میں ملک کے لئے اعزاز، حب الوطنی کے مشعل کو اس خطے نے روشن کر رکھا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میرٹھ اور آس پاس کے اس علاقے نے آزاد ہندوستان کو بھی نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس دوران مودی نے میرٹھ میں میجر دھیان چند ’ددّا‘ کے تعلق کا بھی ذکر کیا اور کہا ’میرٹھ ملک کے ایک عظیم سپوت میجر دھیان چند کی بھی ’کرم بھومی‘ ہے۔ کچھ مہینے قبل مرکزی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے کھیل انعام کا نام ’ددّا‘ میجردھیان چند کے نام کیا تھا۔ آج میرٹھ کی اسپورٹ یونیورسٹی میجر دھیان چند جی کے نام کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */