اتر پردیش: پولس حراست میں ملزم کی موت کے بعد لوگوں کا ہنگامہ، تھانہ انچارج معطل

مونو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تھی اور اس نے پیٹ درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے ڈاکٹر کو دکھایا گیا لیکن اتوار کی صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

اتر پردیش پولیس
اتر پردیش پولیس
user

یو این آئی

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی واقع لال گنج کوتوالی میں پولیس حراست کے دوران ہوئی ایک شخص کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں نے کافی ہنگامہ کیا۔ اس سلسلے میں تھانہ انچارج ہری شنکر پرجاپتی کو معطل کردیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوپریل ممگئی نے آج یہاں بتایا کہ لال گنج پولیس موٹر سائیکل چورگروہ کو پکڑنے کی مہم پر کام کررہی تھی اور تقریباً 10-11موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھیں۔ اس معاملے میں گرفتار کچھ ملزمین سے پوچھ گچھ میں موہت عرف مونو (19) کا نام آیا تھا۔ اور اب تک کی جانچ میں متوفی مونو کے ملوث ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

ہفتہ کو گرفتار مونو کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی۔ اس نے پیٹ درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے ڈاکٹر کو دکھایا گیا لیکن اتوار کی صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ جہاں اس میں نمونیا بخار اور آکسیجن لیول کم ہونے کے علامات کی تصدیق ہوئی تھی۔ جسم میں مارپیٹ اور چوٹ کی علامت نہیں تھیں۔ لیکن اتوار کو 11بجے اس کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ کے ذریعہ انسپکٹر اروند موریہ اور جے پی یادو کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2020, 5:29 PM