کانگریس کارکنان نے راجستھان انچارج اجے ماکن کا کیا پرجوش استقبال

سینکڑوں مقامات پر پارٹی کارکنان نے جمع ہو کر اجے ماکن کا استقبال کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اجے ماکن کو ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی گاڑی روکنی پڑی اور کچھ دوری تک پیدل بھی سفر کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجستھان انچارج اجے ماکن تقرری کے بعد پہلی مرتبہ راجستھان پہنچے جہاں کانگریس کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اجے ماکن جب راجستھان دفتر پہنچنے والے تھے اس سے قبل سینکڑوں مقامات پر پارٹی کارکنان نے جمع ہو کر ان کا استقبال کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اجے ماکن کو ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی گاڑی روکنی پڑی اور اتر کر انھوں نے کچھ دوری تک پیدل بھی سفر کیا۔

کانگریس کارکنان نے راجستھان انچارج اجے ماکن کا کیا پرجوش استقبال
کانگریس کارکنان نے راجستھان انچارج اجے ماکن کا کیا پرجوش استقبال
کانگریس کارکنان نے راجستھان انچارج اجے ماکن کا کیا پرجوش استقبال

بتایا جاتا ہے کہ جگہ جگہ ہزاروں کی تعداد کانگریس کارکنان جمع تھے جو اجے ماکن کو راجستھان کا انچارج بنائے جانے پر مبارکباد پیش کر رہے تھے۔ اس موقع پر اجے ماکن نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط بنائیں اور کانگریس قومی صدر سونیا گاندھی و راہل گاندھی کے ساتھ مل کر سب کو عزت دیتے ہوئے ساتھ چلنے کا عزم کریں۔ کانگریس کارکنان اس دوران 'سونیا گاندھی زندہ باد'، 'راہل گاندھی زندہ باد' اور 'اجے ماکن زندہ باد' کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2020, 2:55 PM