کورونا اپڈیٹ: 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 971 متاثرین کی موت

ملک میں مزید 971 کورونا متاثرین کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 64469 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 21.59 فیصد، شفایابی کی شرح 76.63 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وئارس کے 78 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ ہے، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 36.21 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ تاہم صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے فعال کیسز محض 21.59 فیصد رہ گئے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 78512 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3621245 ہوگئی ہے۔شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں متاثرین کے نئے کیسز زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 16673 اضافے سے 781975 ہوگئے ہیں۔

ملک میں مزید 971 کورونا متاثرین کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 64469 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 21.59 فیصد، شفایابی کی شرح 76.63 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.78 فیصد ہے۔ ملک میں کورنا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں فعال کیسز کی تعداد 8422 سے بڑھ کر 193889 اور 296 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24399 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 7690 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد562401 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی حالت میں ہیں۔


ملک کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1448 کا اضافہ ہوا جس سے فعال کیسز بڑھ کر 99129 ہو گئے۔ ریاست میں اب تک 3884 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 321754 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد 1645 سے بڑھ کر اب اس ریاست میں 88110 کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5589 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 242229 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 52721 ہوگئی ہے اور 7231 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 362133 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی اسی عرصے کے دوران 1306 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 54666 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا نے 3423 افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ 167543 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 31299 فعال کیسز ہیں اور 827 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 92837 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25657 فعال کیسز ہیں اور 3176 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 130952 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اوڈیشہ میں 27219 فعال کیسز ہیں اور 482 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مہلک وباسے صحتمند افراد کی تعداد 73233 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 23719 اور ہلاک شدگان کی تعداد 287 تک جاپہنچی ہے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 49849 ہوگئی ہے۔ بہار میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17333 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں 578 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 117124 افراداس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 15272 فعال کیسز ہیں اور 3006 افراد فوت جبکہ 76731 افراد اس جان لیوا بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اسکے بعد پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15375 ہوگئی ہے اور اس ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35747 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1404 افراد فوت ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی میں فعال کیسز کے 753 مریضوں کے اضافے سے مجموعی تعداد 14793 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4426 ہوگئی ہے اور اب تک 154171 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1374، راجستھان میں 1043، جموں وکشمیر میں 694، ہریانہ میں 682، جھارکھنڈ میں 410، آسام میں 296، چھتیس گڑھ میں 269،اتراکھنڈ میں 257، پڈوچیری میں 221، گوامیں 183، تری پورہ میں 103، چنڈی گڑھ میں 52، انڈمان نکوبار میں 45، ہماچل پردیش میں 35، لداخ میں 34، منی پور میں 28، میگھالیہ میں 10، ناگالینڈ میں نو، اروناچل پردیش میں سات، سکم میں تین اور دادر نگر حویلی اور دمن۔ دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔