امریکی شہر کینوشا میں کرفیو کے دوران ہوگا ٹرمپ کا دورہ

وسکونسن کے ڈیموکریٹک گورنر ٹونی ایورس نے ایک خط لکھ کر ڈونالڈ ٹرمپ سے دورے کے تعلق سے نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے لیکن جوڈ ڈیئرے نے اتوار کی رات کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کی وسکونسن ریاست کے شہر کینوشا میں پولیس کی جانب سے سیاہ فام شخص پر گولی چلانے کےخلاف جاری مظاہرون کی وجہ سے منگل تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، لیکن اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طے شدہ دورہ مقررہ وقت پر ہی ہونے کا امکان ہے۔ کینوشا پولیس نے ٹوئٹر پر کہا ’’کینوشا کاؤنٹی میں آج رات، اتوار 30 اگست، پیر کے روز 31 اگست اور منگل یکم ستمبر کوشام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک ہنگامی صورت حال رہی گی اور کرفیو نافذ رہے گا۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے سڑکوں سے دور رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیئرے نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر منگل کو کینوشا کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ وسکونسن کے ڈیموکریٹک گورنر ٹونی ایورس نے ایک خط لکھ کر ڈونالڈ ٹرمپ سے شہر کے دورے کے تعلق سے نظر ثانی کرنے کی اپیل کی لیکن جوڈ ڈیئرے نے اتوار کی رات کہا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ مقررہ وقت پر ہوگا۔


ڈونالڈ ٹرمپ سے جب سنیچر کو ٹیکساس میں ہونے والے ایک پروگرام میں اس تعلق سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس دورے کا پورا امکان ہے۔ کینوشا میں 23 اگست کو ایک پولیس افسر نے افریقی نژاد امریکی سیاہ فام شخص جیکب بلیک (29) کی پیٹھ پر گولی ماری تھی۔ جس کے بعد امریکہ کے مختلف حصوں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2020, 12:59 PM