عتیق احمد کے دفتر سے خون آلود چاقو برآمد، سیڑھیوں پر بھی خون کے نشانات، پولیس حیران!

غور طلب بات یہ ہے کہ 2017 میں پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عتیق کے چکیا میں واقع اس دفتر پر بلڈوزر چلا دیا تھا۔ تب سے یہ دفتر ویران تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پولیس کی ایک ٹیم، جو پیر کی صبح چکیہ میں مقتول گینگسٹر و سیاستدان عتیق احمد کے دفتر میں تفتیش کے لیے پہنچی تو اسے ایک کمرے میں خون آلود چاقو اور کپڑے ملے۔ سیڑھیوں پر خون کے نشانات بھی ملے ہیں اور ایک کمرے سے خون آلود دوپٹہ اور چوڑیاں بھی ملی ہیں۔ پولیس نے جو دیکھا وہ سنسنی خیز اور چونکا دینے والا تھا۔ اب پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

کمرے میں پائے جانے والے خون کے نشانات تازہ بتائے جا رہے ہیں۔ فرانسک ٹیموں کو بلایا گیا ہے تاکہ خون کے نمونے حاصل کیے جائیں اور یہ معلوم کیا جائے کہ جس کا خون ہے اس کی عمر کتنی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جائے گی۔


2017 میں عتیق کے دفتر پر چلایا گیا تھا بلڈوزر

قابل ذکر ہے کہ 2017 میں پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عتیق کے چکیا میں واقع اس دفتر پر بلڈوزر چلا دیا تھا۔ اس کے بعد دفتر ویران پڑا ہوا تھا، لیکن یہاں سے عتیق اپنا گینگ چلا رہا تھا۔ امیش پال کے قتل کے بعد پولیس نے اس دفتر پر چھاپہ مار کر 10 آتشیں اسلحہ، 112 کارتوس اور چھ موبائل فونز کے ساتھ 72 لاکھ روپے نقد برآمد کیے تھے۔

شائستہ یوپی پولیس کی گرفت سے دور

وہیں، امیش پال قتل کے 58 دن گزرنے کے بعد بھی پولیس کو عتیق کی بیوی شائستہ پروین کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ پولیس شائستہ کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے، لیکن یوپی پولیس کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اب عتیق کی بیوی پر انعام بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */