اتر پردیش: جونپور ضلع میں کل 34 لاکھ 80 ہزار 774 ووٹر

تازہ ترین انتخابی فہرست میں اب ضلع میں ووٹرز کی تعداد 34 لاکھ 80 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 10 ہزار 105 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار 525 ہے۔

علامتی تصویر، ٹوئٹر @IANSKhabar
علامتی تصویر، ٹوئٹر @IANSKhabar
user

یو این آئی

جونپور: اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی طرف سے شائع کی گئی ووٹر لسٹ کے مطابق ریاست کے جونپور ضلع کے تمام نو اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کی تعداد بڑھ کر 34 لاکھ 80 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ ضلع الیکشن افسر منیش کمار ورما نے بدھ کو شائع ہونے والی انتخابی فہرست کی بنیاد پر بتایا کہ ضلع میں 67 ہزار 11 نئے ووٹر شامل ہوئے ہیں، جب کہ 53 ہزار 370 ووٹروں کے ناموں کو ہٹائے بھی گئے ہیں۔

منیش ورما نے کہا کہ فوٹو الیکٹورل ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت کے بعد اسے ضلع میں پہلے سے طے شدہ مقامات پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگ پہلے سے طے شدہ جگہوں پر لگائی گئیں ان فہرستوں کو 11 جنوری تک مفت دیکھنے کے بعد کمیشن کے سامنے اپنے اعتراضات یا دعوے پیش کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم نومبر سے 5 دسمبر تک ووٹر نظرثانی مہم چلائی جائے گی جس میں بی ایل او نے گھر گھر جا کر ووٹر لسٹ میں ووٹرز کے نام شامل کرنے اور نکالنے کا کام کیا۔


تازہ ترین انتخابی فہرست میں اب ضلع میں ووٹرز کی تعداد 34 لاکھ 80 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 10 ہزار 105 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار 525 ہے۔ ان کے علاوہ ’تھرڈ جینڈر‘ کے 144 ووٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 19 سال کی عمر کے 43 ہزار 333 نوجوان ووٹرز پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔