شمالی کوریا نے سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا، بلنکن اور یوشیماسا کا تبادلہ خیال

شمالی کوریا نے کہا کہ بدھ کے روز اس نے ایک سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے یہ رپورٹ دی ہے

شمالی کوریا نے سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا
شمالی کوریا نے سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا
user

یو این آئی

پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے کہا کہ بدھ کے روز اس نے ایک سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میزائل نے 700 کلومیٹر کی دوری پر واقع اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے پہلے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح بحیرہ جاپان کی جانب ایک میزائل داغا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاپانی وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا سے ٹیلی فون پر شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔ بلنکن نے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ جاپان کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔


محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا ’’وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے آج جاپان کے وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا کے ساتھ بات چیت کی۔ بلنکن نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔