نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

بدھ کے روز نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ نے نیشنل اسمبلی کو بتایا کہ نقشہ سیاسی نہیں ہے اور انھوں نے اپنے حال ہی میں اختتام پذیر دورۂ ہند کے دوران اس معاملے کو اٹھایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ایس جے شنکر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایس جے شنکر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کے نقشہ کو لے کر اٹھے ہنگامہ کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اور نیپال جیسے دوست ممالک نے ہندوستان کی وضاحت کو سمجھ لیا ہے، لیکن پاکستان جیسا ملک اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ جئے شنکر نے نیپال اور بنگلہ دیش جیسے دوست ممالک میں اٹھائے جا رہے ایشوز پر ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ غیر منقسم ہندوستان کے نقشہ پر تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر جئے شنکر نے کہا کہ (وزارت خارجہ کے) ترجمان (ارندم باگچی) پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اسوکن کی حکومتی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سوال پر کہ کیا وضاحت نیپال جیسے دوست ممالک اور پاکستان جیسے ممالک کے لیے یکساں نہیں ہے، جئے شنکر نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ایک سیاسی ایشو ہے۔ دوست ممالک نے اسے سمجھا ہے، پاکستان کے پاس سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔


واضح رہے کہ نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘، جو گزشتہ ہفتے ہندوستان آئے تھے، سے ان کی واپسی پر نقشہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ بدھ کے روز پرچنڈ نے نیشنل اسمبلی کو بتایا تھا کہ نقشہ سیاسی نہیں ہے اور انھوں نے اپنے حال ہی میں اختتام پذیر ہندوستانی دورہ کے دوران اس ایشو کو اٹھایا تھا۔ پرچنڈ نے کہا کہ ’’ہم نے نئے ہندوستانی نقشہ کا ایشو اٹھایا، جسے پارلیمنٹ میں رکھا گیا ہے۔ ہم نے تفصیلی مطالعہ نہیں کیا ہے، لیکن جیسا کہ میڈیا میں بتایا گیا ہے، ہم نے اس ایشو کو سنجیدگی سے اٹھایا۔ اس کے جواب میں ہندوستانی فریق نے کہا کہ یہ ایک ثقافتی اور تاریخی نقشہ ہے نہ کہ سیاسی۔ اسے سیاسی طور سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن میں نے اس ایشو کو اٹھایا ہے۔‘‘

گزشتہ ہفتے اس نقشے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا کیونکہ پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ کوئلہ اور کانکنی وزیر پرہلاد جوشی سمیت کچھ بی جے پی لیڈران نے اسے ’غیر منقسم ہندوستان‘ یا ’انٹگریٹیڈ انڈیا‘ کی شکل میں ظاہر کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔