یوپی میں 24 گھنٹے میں ریکارڈ 994 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی

اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں 318.36 میٹرک ٹن آکسیجن میڈیکل کالجوں اور میڈیکل اداروں کو اور 89.89 میٹرک ٹن آکسیجن براہ راست نجی اسپتالوں کو کی گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 994.83 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سیلف پروڈکشن کے تحت ایئر سیپریٹرز یونٹس کے ذریعہ 78.46 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش کمار اوستھی نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں ہوئی آکسیجن کی فراہمی کی تفصیلات دیتے ہوئے گزشتہ روز بتایا کہ 586.58 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی رفیلیرز کوفوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ کی گئی ہے۔

اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں 318.36 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی ریاست کے میڈیکل کالجوں اور میڈیکل اداروں کو اور 89.89 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی آکسیجن سپلائر کے ذریعہ براہ راست نجی اسپتالوں کو کی گئی ہے۔ اس طرح سے کل 994.83 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن کی سپلائی گزشتہ 24 گھنٹے میں پوری ریاست کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کی گئی ہے۔


اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ زندگی بچانے والی ٹرین کے ذریعہ جمشید پور کے 10 آکسیجن ٹینکر کل 80 میٹرک ٹن صلاحیت کے لکھنئو پہنچائے گئے ہیں۔ اسی طرح کانپور کے لئے چھ ٹینکر تقریباً 48 میٹرک ٹن صلاحیت کے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ڈی آر ڈی اولکھنؤ کے اسپتال کے لئے بھی مناسب آکسیجن کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ڈی آرڈی او وارانسی اسپتال کے لئے بھی آکسیجن کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ کانپور کے لئے کل 80 میٹرک ٹن آکسیجن ایک خصوصی ٹرین سے پہنچائے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ کے لئے جام نگرگجرات سے 80 میٹرک ٹن کے ٹینکر بھرکر آکسیجن آج رات اور کل صبح تک دستیاب کرائے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔