یوپی پولیس کا سب انسپکٹر رائفل لوڈ کرنے میں ناکام، ویڈیو وائرل

یہ واقعہ سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد پولیس تھانہ میں پیش آیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ سب انسپکٹر رائفل لوڈ کرنے اور فائر کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

سنت کبیر نگر: ایک سب انسپکٹر کے رائفل لوڈ کرنے میں ناکام رہنے پر یوپی پولیس کی ملک بھر میں فضیحت ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد پولیس تھانہ میں پیش آیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ سب انسپکٹر رائفل لوڈ کرنے اور فائر کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

خیال رہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا، ڈی آئی جی آر کے بھاردواج تھانہ میں موجود تھے اور وہ سب انسپکٹر کی ہنر مندی کو جانچ رہے تھے کہ وہ رائفل سے فائر کس طرح کرتا ہے۔ لیکن سب انسپکٹر کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ رائفل کو کس طرح لوڈ کیا جاتا ہے اور کارتوس کو بیرل کے ذریعے کس طرح ڈالا جاتا ہے!


اس کے بعد ڈی آئی جی دیگر افسران سے اس کے بارے میں پوچھتے ہیں اور سب انسپکٹر اس بات پر مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ وہ رائفل لوڈ کرنا نہیں جانتے۔ دریں اثنا، دینک جاگرن نے واقعہ کی ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’یوپی پولیس کے جانباز سب انسپکٹر نے بندوق میں الٹی طرف سے ڈالی گولی، کیسے کریں گے حفاظت؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */