یوپی بلدیاتی انتخابات: ایس پی نے فیروز آباد سے مسرور فاطمہ، سہارنپور سے نور حسن، علی گڑھ سے ضمیر اللہ، مرادآباد سے رئیس الدین کو بنایا امیدوار

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے بدھ کو اترپردیش میں مقامی بلدیاتی انتخاب کے لیے ریاست کی سبھی 17 میونسپل کارپوریشن کے لئے میئر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

سماجوادی پارٹی، تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے بدھ کو اترپردیش میں مقامی بلدیاتی انتخاب کے لیے ریاست کی سبھی 17 میونسپل کارپوریشن کے لئے میئر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ سماجوادی پارٹی اور جینت چودھری کی راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) میں اتحاد ہے لیکن ان انتخابات میں دونوں جماعتوں نے الگ الگ امیدوار میدان میں اتار نے فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کے ذریعہ جاری فہرست میں پارتی نے آگرہ میونسپل کارپوریش سے جوہی پرکاش جاٹو کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ جھانسی سے ستیش جتاریا، شاہجہاں پور سے ارچنا ورما، فیروز آباد سے مسرور فاطمہ اور سہارنپور سے نور حسن ملک پارٹی کے امیدوار ہونگے۔


اس کے علاوہ میرٹھ سے سیما پردھان لکھنؤ سے وندنا مشر، کانپور سے وندنا واجپئی، غازی آباد سے پونم کھتری سکندر، وارانسی سے اوپی سنگھ، پریاگ راج سے اجئے شریواستو، علی گڑھ سے ضمیر اللہ خان، بریلی سے سنجیو سکسینہ، مرادآباد سے سید رئیس الدین، گورکھپور سے کاجل نشاد، اجودھیا سے ڈاکٹر آشیش پانڈے اور متھرا۔ورنداون سے پنڈٹ تلسی رام شرما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دو مراحل میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی نامزدگی کی تاریخ ختم ہوچکی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے چار اور 11 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور کاونٹنگ 13 مئی کو ہوگی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔